چترال (نمائندہ چترال میل) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے وادی یارخون اور ضلعے کے انتہائی شمال میں واقع علاقہ بروغل میں غریب عوا م میں راشن پیکج اور گرم کپڑے جبکہ سکولوں کے طلباء میں اسٹیشنری کے سامان تقسیم کی۔ گزشتہ دنوں بروغل فیسٹول میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے انہوں نے یارخون کے گاؤں پاؤر میں عمائیدین سے ملے اور سکول میں زیر تعلیم بچوں میں اسٹیشنری تقسیم کی۔ انہوں نے یارخون کے دوسرے علاقوں یارخون لشٹ، دوبارگر اور کشمانجا میں بھی عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کئے۔ انہوں نے بروغل وادی میں غریبوں میں راشن پیکج اور گرم کپڑے تقسیم کی جن میں ٹوپی، سوٹ، پینٹ شرٹ، سویٹر، کوٹ اور شال شامل تھے۔ انہوں نے اس دورافتادہ علاقے میں عوام کو درپیش مسائل سے آگہی حاصل کی اور انہیں حل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





