چترال (محکم الدین ) چترال کی اقلیتی کالاش قبیلے کے عمائدین، اور مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے مشترکہ طور پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ چترال کے کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے۔ اپنے مشترکہ اخباری بیانات میں درجنوں افراد نے کہا۔ کہ چترال صوبہ خیر پختونخوا کا نہایت پسماندہ ضلع ہے۔ اور یہ اپنے صوبائی اور وفاقی دار الخلافہ سے بہت دور واقع ہونے کی وجہ سے ارباب اختیار کی نظروں سے بھی اوجھل ہے۔ جس کی بنا پر بے پناہ مسائل نے علاقے کو گھیر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ ضلع چترال کے ان مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے اپر چترال کو علیحدہ ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا۔ جو کہ چترال کے لوگوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ تاہم ان مسائل پر اُسی صورت میں احسن طریقے سے قابو پایا جاسکتا ہے۔ جب چترال سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے صوبائی اقلیتی اسمبلی ممبر وزیر زادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ وزیر زادہ ایک باصلاحیت اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہے۔ جسے اقلیتوں اور مسلم کمیونٹی دونوں کے مسائل و مشکلات کے بارے میں بخوبی آگاہی حاصل ہے ۔ اور ان کے حل کے حوالے سے بھی وہ بہتر تجاویز دینے کی بھر پور اہلیت رکھتے ہیں۔ اس لئے صوبائی کابینہ میں اُن کو شامل کرنا صوبائی حکومت کے بھی مفاد میں ہے۔ عمائدین نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے اس امید کا اظہار کیا۔ کہ وہ وزیر زادہ کو وزارت دے کر چترال کے مسائل کے حل میں اپنی دلچسپی کا اظہار کریں گے۔ عمائدین نے کہا۔ کہ وزیر زادہ کی صلاحیتوں اور اُن کی اہلیت کی بدولت چترال کے مسلم اور اقلیت دونوں کمیونٹیز اُن پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں۔ اور وہ پاکستان تحریک انصاف چترال کا صحیح ترجمان اسمبلی ممبر ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





