سیکنڈری سکول ٹیچرز (BS-16) کے 25 اضلاع کے لئے 882 فیمیل اساتذہ کی تعیناتی کے آرڈز جاری کرنے کے احکامات صادر کئے،جبکہ بقایا1618 میل (SST) بی پی ایس 16- ٹیچرزکی بھرتی کے آرڈز کل جاری کئے جائیں گے۔ صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے 100 روزہ پلان پر ہنگامی بنیادوں کے تحت کام شروع کردیا ہے اور ابتدائی مرحلے میں محکمے کی طرف سے مشتہرشدہ سیکنڈری سکول ٹیچرز (BS-16) کے 25 اضلاع کے لئے 882 فیمیل اساتذہ کی تعیناتی کے آرڈز جاری کرنے کے احکامات صادر کئے جبکہ بقایا1618 میل (SST) بی پی ایس 16- ٹیچرزکی بھرتی کے آرڈز کل جاری کئے جائیں گے۔ یہ تمام آرڈرز ایڈہاک بنیادوں پر کئے جارہے ہیں اور ان 2500 اساتذہ کی بھرتی کیساتھ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کافی حد تک پوری ہوجائے گی۔
وہ اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے عہدیداروں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن فرید خٹک بھی موجود تھے۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ یہ تمام اساتدہ میرٹ پر بھرتی کئے گئے ہیں اور یہ اس وعدے کی تکمیل ہے جو پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے انہوں نے کہاکہ یہ اساتذہ خیبر پختونحوا کے (25) اضلاع میں تعینات کئے جائیں گے اور SST اساتذہ بیالوجی، کمیسٹری، میتھس فزکس اور جنرل مضامین پڑھائیں گے۔ جبکہ صوبائی سلیکشن بورڈ (پی ایس بی) کے منعقدہ اجلاس میں محکمہ تعلیم میں تعینات 363 گریڈ 17 کے افسران کو گریڈ 18 میں اور 30 افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقیوں کی منظوری دے دی گئی۔ تمام پروموشن پانے والے افسران کی باقاعدہ پوسٹنگ/ ٹرانسفرز کا نوٹیفیکیشن جلد از جلد جاری کیا جائے گا۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کرے گی کیونکہ قوموں کی ترقی معیاری تعلیم میں مضمر ہے۔ اس لئے تعلیم کی بہتری کے لئے شبانہ روز محنت کرنا ہوگی اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام کود وسرے صوبوں کے لئے ایک رول ماڈل کے طورپر پیش کریں گے انہوں نے محکمہ تعلیم کے آفیسرز اور اہلکارو ں کو 100 روزہ پلان کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر پلان کی تیاری جبکہ پانچ سالہ جامع پلان کی تیاری کے احکام بھی جاری کر دیئے۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں تمام کام میرٹ پر ہو رہا ہے اور ہم اپنے اہداف کو جلد از جلد پورا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے داخلہ مہم شروع کیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کیساتھ ساتھ کوئی بھی بچہ تعلیم کی روشنی سے محروم نہ رہے تاکہ ہمارا آنے والا کل روشن اور تابناک ہو۔