پشاور (نمائندہ چترال میل)محکمہ صحت خیبر پختونخوا مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے ضلع چترال کیلئے 70، 80 ڈاکٹرز کی بھرتیاں کی گئیں اور ڈسپنسری لیول تک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں کر کے ڈیوٹیاں تفویض کی گئیں لیکن ایک سال کے اندر سارے ڈاکٹر زنے چترال سے سیاسی اپروچ کے ذریعے اپنے تبادلے کروالیے آج صورتحال یہ ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز موجود نہیں میں بذات خود اور ایم پی اے چترال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وریجون، موڑ کھو اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ارندو کے دورے کیے جہاں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ھُو کا عالم تھا ظاہر ہے جہاں ڈاکٹرز دستیاب نہ ہوں، ایکسرے مشینیں خراب اور لیبارٹریز غیرفعال ہوں تو مریض کس لئے ہسپتال کا رُخ کریں گے؟ان خیالات کا اظہار چترال سے متحدہ مجلس عمل کے رُکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے اپنے دورہ چترال سے پشاور واپس پہنچ کر اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے کیا انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لے کر محکمہ صحت کو ہدایات جاری کرے تاکہ ان تحصیلوں کے مکینوں کو صحت کے سلسلہ میں ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ جن ڈاکٹرز کا چترال سے باہر تبادلہ کیا گیا ہے ان کو واپس چترال بھیجا جائے اور ان کے ٹرانسفر آرڈرز منسوخ کیے جائیں کیونکہ یہ ڈاکٹرز چترال کیلئے بھرتی ہوئے تھے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



