چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں خود کشی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شادی شدہ جوان نے دریا میں چھلانگ لگا کرزندگی کا خاتمہ کردیا جبکہ ایک اور واقعے میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور غواگئی موٹر کار کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جان بحق ہوگئے۔ چترال پولیس کے مطابق خو دکشی کے واقعے میں یارخون لشٹ کی رہائشی چالیس سالہ جوان صدر الدین ولد گلاب خان گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھا جس کی لاش کو اتوار کے روز یارخون وادی کے میراگرام نمبر دو گاؤں کے قریب دریا سے برامد کیا گیا۔وہ دوبچوں کا باپ بتایا جاتا ہے اور کافی عرصے سے بے روزگار تھا۔ چترال پولیس نے ان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز بونی بھیج دیا ہے۔ اس ہفتے کے دوران خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ اسی طرح چترال ٹاؤن کے قریب پشاور روڈ پر واقع گاؤں جھوٹی لشٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل اور غواگئی موٹر کار کے درمیاں خوفناک تصادم سے دروش پرانا بازار کی رہائشی نوجوان سردار ایوب خان ولد امیر ولی شاہ موقع پر جان بحق ہوگئے۔ چترال پولیس نے غواگئی کار کے ڈرائیور مہتاب خان ساکن قولنڈی دیر اپر کو گرفتارکرلیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات