(چترا ل میل رپورٹ)نامزد وزیر ۱علیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن ہمیں تحریک پاکستان کے اُن لوگوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے حصول پاکستان کیلئے اپنی جان اور مال و اسباب کی پرواہ کئے بغیر قیام پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم آزادی پاکستان کے پر مسرت موقع پر کیا۔ نامزد وزیراعلیٰ نے خوشی کے اس موقع پر پوری پاکستانی قوم اور باالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو دلی مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک شفاف اور باوقار جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے عوام نے عمران خان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ قوم کو عمران خان کی شکل میں ایک مخلص اور نڈر قیادت ملی ہے جو ملک کوبحرانوں کے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کی طرف رواں دواں ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب قائد اعظم محمد علی جناح اورمفکر پاکستان علامہ اقبال کا خواب شرمندہء تعبیر ہو گا۔انہوں نے کہا صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شروع دن سے ٹھوس اصلاحات کو متعارف کرایا اور اس کی روشنی میں قانون سازی کی ہے جس کے مثبت اثرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ بات لکھی جائے گی کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایک ایسا ٹھوس اور شفاف نظام وضع کیا جس سے ادارے مستحکم ہوئے اور مراعات یافتہ اور استحصالی طبقات کے وارے نیارے ختم ہوئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک میں سب سے پہلے صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات منعقدکرا کے اختیارات اور مالی وسائل کا اختیار نچلی سطح پر عملی طور پر منتقل کیا تاکہ عام آدمی با اختیار ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک بے مثال جمہوریت میں عوام اپنے وسائل اور مشکلات کا حل مقامی سطح پر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے پچھلے پانچ سالوں میں ایسے اقدامات کیے جس کے دورس نتائج سامنے آرہے ہیں اور صوبے کے عوام نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ صوبائی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے جو کام کیے ہیں ان کی نظیر پچھلے71سالوں میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن مسلح افواج اور خیبرپختونخوا کی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو نہیں بھول سکتے جنہوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ نامزد وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عزم صوبے سے کرپشن کا یکسر خاتمہ ہے۔ ہم نے صوبے کو ایک نظام دیا جس سے مثالی گڈ گورننس کے حصول ممکن ہوگا۔نامزد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں یوم آزادی کے دن اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم بحیثیت قوم ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر قومی مفاد کو اولین ترجیح دیں تاکہ قیام پاکستان کی حقیقی روح کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات