چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کمیونٹی ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک(سی سی ڈی این)کے چیرمین سرتاج احمد خان نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں چترال کے گلیشیر وں کو پگھل کر ختم ہونے اور یہاں پانی کا بدتریں بحران رونما ہونے سے بچانے کے لئے سوختنی لکڑی کے حصول کے لئے جنگلات کی کٹائی فی الفور روک دی جائے جس کے لئے گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ سے اہالیان چترال کو فی یونٹ پیدوار پر آنے والی خرچ کے مطابق بجلی فراہم کی جائے جوکہ ایک روپے بنتی ہے۔ پیر کے روز چترال چیمبر آف کامرس کے صدر اتالیق حیدر علی شاہ، ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکوراور سول سوسائٹی کے نمائندوں رحمت غفور بیگ، عبدالناصر خان، حیات الرحمن، سبحانودین، عنایت اللہ اسیر، فاروق احمد، عیسیٰ علی اور دوسروں کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیاکہ اگر سوختنی لکڑی کے حصول کے لئے جنگلات کی کٹائی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے جس پر قابو نہ پانے کی صورت میں ضلعے میں موجود گلیشیرز کا ذخیرہ ختم ہونے والا ہے جن میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ پہلے ہی شروع ہوچکا ہے او ر سنوغر، بریپ، گوہکیر سمیت کئی دیہات اس کے زد میں آچکے ہیں۔ انہوں نے سرکاری طور پر حاصل شدہ اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہر سال چترال کی مقامی مارکیٹ میں مجموعی طور پر 26ہزار ٹن سے ذیادہ سوختنی لکڑی فروخت ہوتی ہے جبکہ اس کے برابرمقدارمیں لکڑی مارکیٹ آئے بغیر استعمال ہوتی ہے اور اتنی بھاری مقدار میں لکڑی کی کٹائی کا براہ راست بوجھ گلیشیروں پر پڑرہا ہے۔ سرتاج احمد خان کا کہناتھا کہ کئی سال پہلے انہوں نے “چترال بچاؤ، پاکستان بچاؤ”تحریک کا آغاز کیا تھا جس کے ذریعے ا س خطرے سے ایوان اقتدار میں اور سول سوسائٹی میں لوگوں کو اس خطرے سے آگاہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اگر سوختنی لکڑی کے لئے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ ہم فوری طور پر نہ روک سکے تو وقت ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا اور چترال میں دریائے چترال کے خشک ہونے پر پانی ناپید ہوگا اور دریائے کابل کا منبع ختم ہوگا جس سے پاکستان کے وسیع وعریض میدان بنجر ہوں گے اور ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا فوری حل یہی ہے کہ گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ سے ایک روپے فی یونٹ بجلی سبسڈائزڈ ریٹ پر فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










