چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے نائب صدر شہزادہ امان الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا میرا وژن تھا اور میں رب ذولجلال کا شکر ادا کرتا ہوں کہ 25جولائی کے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے نتیجے میں نیا پاکستان کا صبح طلو ع ہونے والا ہے۔منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہاں وژن ہو وہاں مشن بھی ہوتا ہے اور میرا مشن چترال کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کو جیتنا تھا لیکن بدقسمتی سے ہم یہ دونوں سیٹ ہار گئے اور میں اپنی ناگزیرذاتی مصروفیات کی وجہ سے اس مہم میں حصہ بھی نہ لے سکا تھا۔ شہزادہ امان الرحمن نے کہاکہ میں اس وجہ سے ضلعی نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن پارٹی ورکر کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا اور اور اپنی مشن کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنی پارٹی ورکروں کے شبانہ روز بے لوث جدوجہد کی داد دیتا ہوں جنہوں نے مخالف کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی پارٹی کو دونوں نشستو ں میں دوسرے نمبر پر رکھا۔ شہزادہ امان نے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیتنے والوں کو بھی مبارک باد پیش کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ ذاتی حیثیت سے مستعفی ہورہے ہیں اور ضلعی صدر سمیت دوسرے عہدیداروں کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اگلے سال کی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا ابھی نہیں سوچا اور وہ ساری توجہ پارٹی کو مستحکم کرنے اور چترال کو پی ٹی آئی کا ناقابل تسخیرقلعہ بنانے میں صرف کردیں گے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





