محکمہ فوڈ نے پرچون فروشوں کو ڈیجیٹل ترازو رکھنے اور تول کر چکن فروخت کرنے کا پابند بنانے میں ابھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) محکمہ فوڈ نے چکن کی قیمت کو نیشنل مارکیٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے چکن کی فی کلوگرام کی قیمت کو 160روپے کی کم ترین سطح پر لانے میں کامیاب ہوگئی ہے لیکن پرچون فروشوں کو ڈیجیٹل ترازو رکھنے اور تول کر چکن فروخت کرنے کا پابند بنانے میں ابھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا خاطر خواہ فائدہ عام صارف کو نہیں مل رہا ہے۔ میڈیا ٹیم نے پیر کے روز سبزی منڈی سے لے کر چیو بازارتک واقع پولٹری کے 20پرچون فروشوں کا سروے کیا جس میں سے 10کے پاس ڈیجیٹل ترازو نہیں تھے جبکہ ڈیجیٹل ترازو رکھنے والوں میں سے بھی 3کو بغیر وزن کے چکن فروخت کرتے ہوئے پائے گئے۔ پیر کے روز محکمہ خوراک کی طرف سے جاری کردہ نرخ نامے اگرچہ سوفیصد پرچون فروشوں کو مل چکے تھے لیکن 20فیصد نے بھی ابھی اسے اویزان نہیں کیا تھا اور پرانے نرخ نامہ (190روپے فی کلوگرام) کے مطابق فروخت کررہے تھے جوکہ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مارکیٹ پر توجہ کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔