کراچی (نمائندہ چترال میل) چترال کے عوام دینی جماعتوں کے ملک گیر اتحاد متحدہ مجلس عمل کے نامزد امید واروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع چترال کی معروف دینی اور سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی نے انتخابات کے حوالے سے چترال کے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کیا۔ اپنے پیغام میں قاری فیض اللہ چترالی نے کہا کہ آج ہونے والے انتخابات ملک و قوم کے مستقبل کے ساتھ ساتھ دین اسلام، اسلامی نظریئے اور ملک کے نظریاتی تشخص کے تحفظ کے حوالے سے بھی خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ آج قوم کو ایسی قیادت کے انتخاب کا امتحان در پیش ہے جو ملک و قوم کی ناو کو قومی و بین الاقوامی مسائل اور معاشی و اقتصادی مشکلات کے بھنور سے کامیابی سے نکالے اور قوم کے نظریاتی تشخص، ملک اور دستور کی اسلامی اساس کی حفاظت یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کے حل اور مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے لئے سیاسی بصیرت، معاملہ فہمی اور دور اندیشی کی خصوصیات کے ساتھ قیادت کا مالی و اخلاقی کرپشن سے پاک و بے داغ ہونا اور ملکی مسائل کے حل کا شعور اور ادراک رکھنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل ملک و قوم کی قیادت اور رہنمائی کے لئے سب سے بہتر انتخاب ثابت ہوگی۔ ایم ایم اے کے تمام امید وار کرپشن اور بد عنوانی سے پاک ہونے کے ساتھ ساتھ ذاتی اور اخلاقی اعتبار سے بھی اعلی کردار کے مالک ہیں اور ملک کی قیادت کی مطلوبہ اہلیت سے مکمل طور پر بہرہ ور ہیں۔ مجلس عمل کے امید واروں میں کوئی بھی کرپٹ، بد عنوان، جرائم میں ملوث اور نیب یا پاناما زدہ شامل نہیں ہے، اس لئے مجلس عمل قوم کے حالات بہتر بنانے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پہ گامزن کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام خوب سوچ سمجھ کر اور اچھی طرح دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کے ساتھ موازنہ کرکے اپنا ووٹ متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کے حق میں استعمال کریں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات