چترال(نمائندہ چترال میل) 25جولائی کے الیکشن میں حصہ لینے کے پشاور سمیت مختلف اضلاع میں عارضی طور پر مقیم متحدہ مجلس عمل کے کارکنان کثیر تعداد میں چترال کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت طلباء اسلام کے کارکنان پشاور، لاہور، راولپنڈی اور کراچی سمیت دیگر علاقوں سینکڑوں کی تعداد میں چترال کی طرف روانہ ہوگئے ہیں اور ہفتے کے روز ایم ایم اے کے کارکنان کا پہلا قافلہ چترال پہنچ گیا۔ کوسٹر بسوں، فلائنگ کوچز اور موٹر کاروں پر مشتمل سینکڑوں کارکنان کا قافلہ جب دروش کے قریب پہنچا تو متحدہ مجلس عمل دروش کے کارکنان نے قاری جمال عبدالناصر، عبدالسلام، مولانا امین احمد، محمد عالم خان، صلاح الدین طوفان، روئیدار ساجد، شیر نذیر و دیگر راہنماؤں کی قیادت میں قافلے کا استقبال کیا اور انہیں ایک جلوس کی شکل میں دروش لایا گیا۔ دروش بازار میں کارکنان کی ایک ریلی منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قاری وقار احمد، مولانا احسان و دیگر کہا کہ 25جولائی کا انتخابی معرکے میں عوامی ہمدردی علماء کرام کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ متحدہ مجلس عمل کامیاب ہوگی۔ انہوں نے شاندار استقبال اور خیر مقدم پر دروش کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل ہی دروش کے عوام نے اپنا فیصلہ مجلس عمل کے حق میں دے دیا ہے۔ بعد ازاں یہ قافلہ چترال کی طرف روانہ ہو گیا جہان پر مقامی قیادت نے کارکنان کا استقبال کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات