چترال (نمائندہ چترال میل) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کہا ہے کہ تین سطحوں پر مشتمل موجود ہ بلدیاتی نظام میں پہلی بار اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوگئے ہیں اور منتخب نمائندوں کو مقامی طور پر اپنے وسائل میں اضافے اور سرکاری اداروں کی نگرانی کا اختیار بھی حاصل ہے اور اس مقصد کے لئے اس نظام کو صحیح معنوں میں سمجھنے کی ضرورت ہے اور خواتین کونسلر وں کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے اس نظام سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ بدھ کے روز لیڈز پاکستان کے زیر اہتمام خاتون بلدیاتی نمائندوں کی لیڈرشپ اور سیاسی استعداد کار بڑہانے کی ایک پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے لیڈز پاکستان کی اس پراجیکٹ کو لوکل گورنمنٹ سسٹم کے لئے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے خواتین کو اس نظام میں بہت ہی اہمیت حاصل ہے جن کو تینوں سطحوں میں نمائندگی کا حق دیا گیا ہے اور ان کے لئے بجٹ میں حصہ بھی مختص کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیات کے خواتین کونسلروں کو ان کے اختیارات و فرائض اور ذمہ داریوں سے باخبر اور آگاہ کرنے میں یہ پراجیکٹ اہم کردار اداکرے گاجس میں ٹریننگ کے نصاب کو اس طرح ترتیب دیا جائے کہ مطلوبہ نتائج برامد ہوسکیں۔ اس سے قبل لیڈز پاکستان کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر شجاعت علی اور پراجیکٹ ڈائرکٹر اظہرقریشی نے پراجیکٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد بلدیاتی نمائندوں اور خصوصاً خواتین نمائندوں کی مطلوبہ خطوط پر تربیت ہے جس سے وہ اپنے حقوق وفرائض سے روشناس ہوسکیں اور دوسری طرف ان میں سیاسی بیداری بھی آسکے۔ آل ویلج ناظمین فورم کے چیرمین سجاد احمد اور ویلج ناظم نوید احمد بیگ اور متعدد خاتون کونسلروں نے بھی اس موقع پر ویلج ناظمین کو درپیش مسائل بیان کئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات