چترال (نمائندہ چترال میل) شیشی کوہ دروش کی رہائشی پیر محمد امین نے وزیر اعلیٰ اور صوبائی پولیس افیسر سے شیشی کوہ کی رہائشی وزیر اعلیٰ ا ور ان کے بیٹوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جوکہ اس سال مئی میں ان کے گھر کو مبینہ طور پر نذر آتش کردیا تھا۔ بدھ کے روز یہاں جاری شدہ ایک اخباری بیان میں بیلہ شیشی کوہ کی رہائشی پیر محمد امین نے کہا ہے کہ ان کے مخالفین وزیر اعلیٰ ولد ملنگ نے اپنے بیٹے حضرت الدین اور بھائی اسرار اور دوسروں کی مدد سے ان کے گھر کو اس وقت آگ لگادی جب وہ اپنے بھائی کی اہلیہ کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا مخالفین کے ساتھ گاؤں میں واقع ایک قطعہ گھاس پر تنازعہ چلاآرہا تھا جوکہ ان کا پدری جائداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہسپتال سے واپسی پر مخالفین کے خلاف پولیس پوسٹ شیشی کوہ میں درخواست دی گئی توابھی تک تین ماہ گزرنے کے باجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی اور مقامی پولیس اہلکار الٹا ان کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس نے تمام پولیس افیسروں سے شنوائی کی اپیل کی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی پولیس افیسر سے اس واقعے کا نوٹس لینے اور انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





