چترال(بشیر حسین آزاد)مسلم لیگ(ن) چترال کے انفارمیشن سیکرٹری اور پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال کے عوام سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے چترال کے لئے خدمات کو سراہتے ہیں،میاں محمد نواز شریف اور اُن کے خاندان کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کو تسلیم کرتے ہیں اس کے علاوہ چترال میں نواز شریف کے لئے عوام کے دلوں میں بڑی ہمدردی اور احترام ہے۔عوام 25جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے دونوں امیدواروں شہزادہ افتخار الدین اور عبدالولی خان ایڈوکیٹ کو ووٹ دیکر میاں محمد نواز شریف کا ہاتھ مضبوط کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق چترال میں 70فیصد ووٹرز کی حمایت مسلم لیگ (ن) کوحاصل ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ مرکز اور صوبوں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے والی ہے اس لئے بھی چترالی عوام پر لازم ہے کہ وہ کسی ایسے اُمیدوار کو ووٹ نہ دیں جس کو آگے جاکر حزب اختلاف میں بیٹھنا پڑے۔اُنہوں نے کہا کہ میا ں محمد نواز شریف کو پاکستانی عوام خصوصاً چترالی عوام کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ میاں محمد نواز شریف اس عوام کے خاطر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید وبند کی سزا کاٹ رہا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





