چترال (نمائندہ چترال میل) یونیورسٹی آف چترال میں فنانشل ٹیکنالوجی کے موضوع پر منعقدہ لیکچر میں اس بات پر زور دیا گیاکہ جدید زمانے سے مطابقت اور دنیا کے گلوبل ویلج میں سکڑجانے کے بعد فنانشل ٹیکنالوجی سے استفادہ کئے بغیر کسی شعبے میں ترقی ممکن نہیں اور کارپوریٹ سیکٹر میں اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ برطانیہ کے یونیورسٹی آف اڈنبرگ کے ڈاکٹر فواد خلیل نے فنانشل ٹیکنالوجی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ فنانشل منیجمنٹ میں جدت کا نام ہے جوکہ روایتی طور طریقوں سے ہٹ کر فنانشل سروسز کی ڈلیوری کو ممکن بناتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں ٹیکنالوجی کی مختلف اوزار وسہولیات کے استعمال سے فنانس کی دنیامیں مختلف سرگرمیوں میں برق رفتار تیزی لائی گئی ہے۔ انہو ں نے مثالوں سے واضح کرتے ہوئے کہاکہ بنکنگ اورانوسٹنگ سروسزمیں سمارٹ فون کا استعمال، کرپٹوکرنسی کو رواج دینا ا ور دوسری سرگرمیاں اس میں شامل ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف چترال کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس نوزائیدہ ادارے نے وقت کے ساتھ چلنے کے لئے اپنے طلباء وطالبات کو تیار کررہی ہے جس کا بالواسطہ یا بلا واسطہ فائدہ مقامی ماحول پر بھی پڑے گا اور فنانشل ٹیکنالوجی پر خصوصی لیکچر کا اہتمام اس کی ایک مثال ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے فنانشل ٹیکنالوجی کی اہمیت اور تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور کہاکہ چترال کو سی پیک کا متبادل روٹ بننے اور یہاں لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اور اس علاقے کو دنیا پر کھل جانے کی وجہ سے اس ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ا س موقع پر مختلف بنکوں کے ذمہ دار افسران اور دوسرے فنانشل اداروں سے تعلق رکھنے والے اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات