چترال (ارشاد اللہ شاد ؔ سے)خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حسب سابق امسال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو چترال کے معروف علمی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے ددو لاکھ دس ہزار روپے کا نقد انعام اور اقراء نشان (ایوارڈ) دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ انعامات کا سلسلہ اس مقصد سے شروغ کیا تھا کہ چترال کے طلبہ کے مابین تعلیمی میدان میں مسابقت پیدا ہو اور ہم اپنے اس مقصد میں کافی کامیابی حاصل کر چکے ہیں، کہ امسال چترال کے ہونہار طلبہ امسال میٹرک میں ایک ہزار سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہمارا یہ سلسلہ تعلیم کیلئے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے درمیان جو بھی بچہ میٹرک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرے انکو بھی دس ہزار روپے کا نقد انعام اور اقراء نشان خصوصی طورپر دیا جائیگا۔ انہوں نے تمام پوزیشن ہولڈر (گورنمنٹ سکولز، پرائیوٹ سکولز) طلبہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے کوائف ہمارے پاس جمع کریں تاکہ بروقت اپنے انعامات وصول کر سکیں۔
منجانب؛
خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





