چترال(نمائندہ چترال میل) گذشتہ دنوں سابق ڈی پی او چترال منصور امان نے چترال میں ٹریفک قوانین کی عملداری یقینی بنانے اور بہترین کارکردگی کی بناء پر ٹریفک انچارج تعریفی سند سے نوازا۔اُنہوں نے یہ اعزاز اپنے دفتر میں ٹریفک انچارج فضل کریم کو دیتے ہوئے اُن کی کارکردگی کو سراہا۔ٹریفک انچارج کئی مہینوں سے چترال میں ٹریفک قوانین کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے اپنے ٹیم کے ہمراہ پوری طرح دلجوئی سے کام کررہے ہیں۔چترال میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں،ون وے،ہلمٹ کے بغیر اور سرکاری نرخ نامے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے جس کے وجہ سے چترال میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں میں حادثات کی شرح کافی حد کم ہوگیاہے اور ٹریفک قوانین پر عملداری بڑی حد تک لاگو ہوگئی ہے۔عوامی حلقوں نے بھی چترال ٹریفک پولیس انچارج فضل کریم سمیت اُن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کی ہے۔
تازہ ترین
- ہومچترال میں ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے چترال کو پچاس سال مزید ٹیکس سے مثتثنی قرار دینے کا مطالبہ۔ پریس کانفرنس
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”تعلیم کے دورازے اور غریب“..
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی