مروئی کے مقام پر ڈاٹسن گاڑی بے قابو ہوکر سڑک سے دور نیچے جا گری۔ دو افراد جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) جمعرات کے روز تریچ لونکوہ سے چترال روانہ ہونے والی ڈبل کیبن نمبر D 3124جسے ڈرائیور نذیر احمد ساکن تریچ چلا رہا تھا۔ طویل مسافت طے کرنے کے بعد چترال شہر سے 30 کلومیٹر دور چموروک گول (نالے) کے قریب بے قابو ہوکر سڑک سے دور نیچے جا گری۔ جس کے نتیجے میں راستے میں اس ڈاٹسن میں سوار ہونے والے دو مسافر جان بحق اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوغذی احسان اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا۔ کہ جان بحق ہونے والے افراد میں حیدر ولد عبدالحمید کا تعلق گاؤں مروئے اور افضل کا جوم شیلی برنس سے ہے۔ جو عید کی خریداری کیلئے چترال شہر آنے کیلئے ڈبل کیبن ڈاٹسن میں سوار ہوئے اور چموروک کے مقام پر یہ ڈاٹسن بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے دور جا گری۔ جس سے اُن کی موت واقع ہوئی۔ ڈرائیور نذیر احمد کوغذی ارورل ہیلتھ سنٹر میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ جبکہ جان بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا گیا۔