چترال (نمائندہ چترال میل) پولوا یسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے گلگت بلتستان کے ایک مقامی اخبارمیں شندور فیسٹول سے متعلق شائع شدہ خبر کے بعض حصوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں شندور میں چترال کی ضلعی انتظامیہ اور گلگت بلتستان کے حکام کے درمیان جشن شندور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا تھاکہ خیبر پختونخوا ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی مالی معاونت سے اس فیسٹول کا انتظام و انصرام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال، چترال سکاوٹس اور پولیس کرے گی جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات میں گلگت بلتستان پولیس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ جمعرات کے دن جاری کردہ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ 1982ء سے اس فیسٹول کے لئے فنانسنگ کا کام اس صوبے کا ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کرتا رہا ہے جوکہ اب بھی جاری ہے جبکہ اس کا انتظام ضلعی انتظامیہ کے ہاتھ میں رہا ہے جسے چترال سکاوٹس کی مدد حاصل رہی ہے اور اس سال بھی یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔ شہزادہ سکندر الملک نے کہاکہ فیسٹول میں مہمان خصوصی کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا لیکن اخبار نے اس بارے میں غلط بیانی کی ہے۔ شہزادہ سکندر الملک نے زور دے کرکہاکہ جشن شندور چترال اور گلگت بلتستان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان میں اخوت کے جذبے کو پروان چڑہانے کا اہم ذریعہ ہے اور اس موقع کو اختلافات کو ہوا دینے کے لئے استعمال ہرگز نہیں کرنی چاہئے اور ایسے بے سروپا خبروں کی اشاعت سے غلط فمہیاں جنم لیں گے جوکہ دونوں علاقوں کے مفادات کے خلاف ہوگا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات