پشاور (نما یندہ چترال میل)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر)دوست محمد خان نے ایبٹ آباد تفریحی پارک ٹرین رائڈ حادثے میں بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو ذمہ دارو ں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پارکوں میں بچوں کے جھولوں پر فوری پابندی عائد کریں، پابندی کا اطلاق صوبے کے کنٹونمنٹ ایریاز سمیت تمام پارکوں پر ہوگا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے صوبے کے تمام پارکوں میں جھولوں کے فٹنس ٹیسٹ کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں تفریحی پارکوں میں جھولوں کیلئے این او سی جاری کرنے کے مجاز اتھارٹی ہوں گے جبکہ تفریحی پارکوں میں جھولے ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے جاری کئے گئے این او سی سے مشروط ہونگے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





