(چترال میل رپورٹ)سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ و امورنوجوانان محمد طارق نے کہاہے بین الاقوامی اہمیت کا حامل شندور پولو فیسٹیول امسال 7سے 9 جولائی کو اپنی سابقہ تاریخ پر ہی منایا جائے گا، 5سال رمضان المبارک کے باعث شندور پولو فیسٹیول جولائی کی مختلف تاریخوں میں منعقد کیا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شندور پولو فیسٹیول کی مناسبت سے کانفرنس روم ٹورازم کارپوریشن پشاور میں زیر صدارت منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت بابرخان، ایف سی ہیڈ کوآرٹر سے کرنل ثاقب، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان، ڈی پی او چترال منصور امان، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کھیل جمشید خان، جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید، ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن عطاء الحق،ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد، سیکشن آفیسر سی اینڈ ڈبلیوانجینئر شبانہ مجیب، پی او ایڈمنسٹریشن امتیاز خان، جی ایم ٹی آئی سیز محمد علی سید، کیپٹن شہزاد144ونگ مستوج، اسسٹنٹ کمشنر مستوج اعون حیدر، ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ رفیق مہمند، صدر چترال پولو ایسوسی ایشن سکندر الملک، پیسنجر سیلز منیجر پی آئی اے فیاض احمد، ڈائریکٹر کلچر اجمل خان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے کہاکہ شندور پولو فیسٹیول بین الاقوامی شہرت یافتہ کھیل ہے اور اس کیلئے بیرون ممالک سے ہر سال کثیر تعداد میں سیاح چترال کا رخ کرتے ہیں جبکہ ساتھ ہی مقامی سیاح بھی آتے ہیں، ان کیلئے بہترین انتظامات کا بندبست کیا جائے، فیسٹیول میں چترال اور گلگت بلتستان کی مقامی ثقافت کی بہترین انداز میں رونمائی کی جائے گی جبکہ مقامی موسیقی کے فروغ کیلئے محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا جائے گا، انہوں نے کہا قومی ایئرلائن پی آئی اے 5سے 12جولائی چترال کیلئے خصوصی پروازوں کا اہتمام کرے جبکہ چترال سے شندور کیلئے مقامی سیاحوں کی رسائی کیلئے ٹرانسپورٹ سروس کا بھی آغاز کیا جائے گا، شندور میں سیاحوں کی رہائش کیلئے بہترین ٹینٹ ویلیج بنایا جائے گا جبکہ کوشش ہے کہ امسال مقامی ثقافت کی رونمائی کیلئے ثقافتی سٹالز بھی لگائے جائیں، تین روزہ فیسٹیول میں کلچرل نائٹ سمیت علاقائی ہنرمندوں اورعلاقائی ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف پروگرام بھی تشکیل دیئے جائینگے،سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے کہاکہ شندور پولو فیسٹیول گزشتہ سال کی نسبت مزید احسن طریقے سے منعقد کیا جائے گا اوراس میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال، پاک فوج اور دیگر اداروں کا بھی تعاون حاصل رہے گا، ہماری کوشش ہے کہ امسال شندور پولو فیسٹیول میں ملکی سیاحوں کیساتھ ساتھ بین الاقوامی سیاح بھی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ شرکت کریں تاکہ اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے سمیت چترال میں سیاحت فروغ پا سکے، اس موقع پر انہوں نے فیسٹیول میں ٹینٹ ویلیج کے قیام، پولو گراؤنڈ کی تزہین و آرائش، واٹرسپلائی، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کئے،ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال شندور پولو فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان اور چترال کی ٹیموں نے شرکت کی، اجلاس میں فیسٹیول سے متعلق سہولیات جن میں پانی کی سپلائی، ملکی سطح پر فیسٹیول کی رونمائی، پمفلٹ اور براؤشرز کی چھپائی، انفراسٹرکچر جس میں سڑکیں اور دیگر راستوں کی تعمیر،گراؤنڈ کی تزہین وآرائش و لیولنگ،پاور سپلائی جنریٹر،ٹیلیفون کنکشن،ٹرانسپورٹ، الیکٹرانک میڈیا کی کوریج،کھانے پینے کا انتظام،سیکورٹی،لوکل ٹرانسپورٹ،سیاحوں اوروی وی آئی پیز کیلئے ہیلی کاپٹر یا دیگر ٹرانسپورٹ سروسز،شام کے اوقات میں کلچر نائٹ، میوزیک فیسٹیول، آتش بازی وغیرہ،دن میں پیراگلائیڈنگ، چترال ڈانس اور دیگر پرفارمنس،فوڈسٹالز،چترال اور گلگت کی مقامی ثقافتی اشیاء کے سٹالزاور دیگر اہم امور زیر غورآئے، ان تمام امور کی مکمل تکمیل اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات