چترال (نما یندہ چترال میل) مسلم لیک (ن)ضلع چترال کا ایک وفد پارٹی کے ضلعی سنئیر نائب صدر زارعجم خان لال کی قیادت میں معروف قانوندان و سیاسی شخصیت عبدالوالی خان عابدایڈوکیٹ کے رہائش گاہ میں ان سے ملاقات کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالوالی خان نے کہا کہ میں انشااللہ بہت جلد اپنے دوستوں سے مشورے کے بعد مسلم لیک میں شمولیت ا ختیار کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ چترال اور ملک بھر میں نواز شریف حکومت کے دوران حیرت انگیز ترقی کو دیکھ کرمیرے لئے فیصلہ کرنا کوئی مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں چترال کی ترقی چاہتا ہوں اور مجھے عہدے یا ٹکٹ کی ضرورت نہیں اور میں ملک کی ترقی کو اپنے لئے عہدہ سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ شیرپاوٗکے پارٹی میں میری بہت عزت تھی لیکن میں نے صرف ایک وزیر کے کرپشن کی وجہ سے پارٹی چھوڑدیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے منشوراور کپتان کے باتوں کو دیکھ کر PTIجائیں کیا تھا جسے میں نے عمران خان کے چترال کے دورے کے موقع پران کو واضح کیا تھالیکن وہاں بھی مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا۔ ان کا کہنا تھاکہ ان حالات میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اکیس کروڑ عوام کو عزت کی زندگی گزارنے کا ڈھنگ سیکھانے کی صلاحیت نواز شریف میں ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے وفد میں زار عجم خان لال کے علاوہ محمد کوثر ایڈوکیٹ، خورشید مغل ایڈوکیٹ، نیازاے نیازی ایڈوکیٹ، عبدالغفار، غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ، شمس ایڈوکیٹ شامل تھے جنہوں نے پارٹی میں شمولیت پر عبدالولی خان کو ان کی سیاسی بصیرت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شرکت سے پی ایم ایل۔این چترال میں ناقابل تسخیر سیاسی قوت بن جائے گی۔ واضح رہے کہ پارٹی کی ہائی کمان کی ہدایت پر پارٹی وفد نے ان سے ملاقات کیا تھا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات