چترال (نمائندہ چترال میل) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے جائنٹ سیکرٹری خدیجہ بی بی نے این اے ون چترال کے لئے الحاج عید الحسین کوپارٹی دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے عوام بھی پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کی چترال کے لئے خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی ووٹ ان کے حق میں استعمال کرکے انہیں بھاری ووٹوں سے کامیاب کریں گے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ الحاج عیدالحسین چترال کا ایک جانا پہچانا اور ہردلعزیز شخصیت ہے جوکہ 1970ء کی دہائی سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور بے لوث خدمت میں اپنے لئے ایک مقام پیدا کرلیا ہے اور ان کی اے این پی میں شمولیت اور فخر افغان باچا خان کی سپاہیوں میں شمولیت سے پارٹی کو زبردست تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران گاؤں گاؤں تک پارٹی کا دائرہ اثر بڑھتا جارہا ہے جوکہ گزشتہ کئی مہینوں سے ضلعے کے کونے کونے میں منعقدہ شمولیتی تقریبوں کی تعداد سے ظاہر ہوتی ہے۔ خدیجہ بی بی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چترال کے عوام نے آج تک اگر ذولفقار علی بھٹو کو نہیں بھولا ہے تو اپنے محسن امیر حیدر خان ہوتی کو بھی نہیں بھول سکتے جس نے اپنے دور حکومت میں آٹھ مرتبہ چترال کا دورہ کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا اور چترال میں بڑ ے بڑے ترقیاتی پراجیکٹ بشمول بائی پاس روڈ، گولین گول واٹر سپلائی اسکیم، دروش میں زنانہ ڈگری کالج اور دروش کے لئے انبوشی اسکیم ان ہی کا تخفہ ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





