چترال (محکم الدین) الیکشن 2018کیلئے متحدہ مجلس عمل کی طرف سے NA-1 چترال کیلئے سابق ایم این اے چترال اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبد الاکبر کو نا مزد کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا۔ کہ جماعت اسلامی کی طرف سے مولانا چترالی کا نام بہت پہلے نامزد کیا گیا تھا۔ تاہم ایم ایم اے کے قیام کے بعد قومی اور صوبائی سیٹوں کی تقسیم کے فیصلے کا انتظار تھا۔ جس میں بالاخر قومی سیٹ جماعت اسلامی کے حصے میں آیا۔ اس کے بعد جماعت اسلامی نے مولانا عبد الاکبر کو قومی اسمبلی حلقہ این اے چترال 1 کیلئے بطور امیدوار نامزد کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا چترالی اس فیصلے کے بعد کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے پشاور سے چترال روانہ ہو گئے ہیں۔ اور کل بروز ہفتہ یا اتوار کے روز کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ دوسری طرف ایم ایم اے کی صوبائی سیٹ PK -1 چترال جو جے یو آئی کے حصے میں آئی ہے۔ کے امیدوار کی نامزدگی تا حال نہیں ہوئی ہے۔ جس کیلئے جے یو آئی کے کئی امیدواروں نے درخواستیں جمع کی ہیں۔ اُن میں سابق ایم پی اے چترال مولانا عبدالرحمن، ضلع نائب ناظم مولانا عبد الشکور، مولانا حسین احمد اور موالا ہدایت الرحمن قابل ذکر ہیں۔۔ چترال میں الیکشن 2018 کیلئے مولانا عبدالاکبر وہ پہلے امیدوار ہیں جن کی نامزدگی اُن کی پارٹی کی طرف سے سب سے پہلے کی گئی ہے۔ جبکہ دیگر پارٹیاں تاحال مخمصے کا شکار ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور اے این پی کی طرف سے امیدواروں کے حتمی ناموں تاحال انتظار ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات