چترال(نمائندہ چترال میل) ٹریفک پولیس چترال نے ڈی پی او (ر)کیپٹن منصورآمان کی خصوصی ہدایت پرچترال شہراورمضافات میں زیادہ کرایہ لینے والے گاڑیوں،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں اور ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔بدھ کے روزچترال بازارمیں ہیلمٹ نہ پہننے والے سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں سے ہزاروں روپے مالیت کے چالان وصول کئے۔ٹریفک انسپکٹرفضل کریم نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور حادثہ کی صورت میں قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے چترال ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کررہی ہے۔ حادثات کی روک تھام کیلئے شہری دوران سفر ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے کے پانچ اہم فوائد ہیں، ہیلمٹ پہننے سے آپ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں ہر قسم کے پیش آنے والے حادثات میں زندگی قدر حد تک محفوظ رہتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ انسان زندگی کے لئے چہرہ اور سر بہت اہمیت رکھتاہے،سر پر چھوٹی سی چوٹ انسان کے موت کا باعث بن سکتی، اس لئے ہیلمٹ پہننے سے کسی بھی حادثے میں اپکا سر اور آنکھیں محفوظ رہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کا نوجوان خوبصورت اور دلکش نظر آنے کا خواہش مند ہوتا ہے اس کے لئے طرح طرح کے اقدامات کرتا ہے ان کے لئے ہیلمٹ بہت فائدے مند ہے، کیونکہ ہیلمٹ پہننے سے دھول، مٹی اور خصوصی طور دھوپ سے بچا جاسکتا ہے۔ ہیلمٹ پہننے سے نہ صرف آپ کا چہرہ محفوظ رہتا ہے بلکہ اپکی شناخت بھی چھپی رہتی ہے اور انسان کتنا ہی صحت مند کیوں نہ ہو لیکن کھلی فضاء میں سفر کرنا اسے تھکا دیتا ہے لیکن ہیلمٹ پہننے سے آپ کا چہرہ تازہ اور گرد الود سے پاک رہتا جس سے مسافر کو تھکاوٹ نہیں ہوتی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات