چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں چترال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف ایک گہری شازس قراردیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے چترالی عوام کے مطالبے پر گولین گول بجلی گھر سے چترال کو 30میگاواٹ بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس وعدے کو پوراکرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس سال چار فروری کو چترال آکر گولین گول بجلی کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا جس سے35میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔جبکہ اس وقت چترال میں 8میگاواٹ بجلی استعمال ہورہی ہے۔لہذا بجلی کی کوئی کمی نہیں بلکہ گولین گول کادوسرا یونٹ بھی اپریشنل ہوچکا ہے اس حساب سے اس وقت پاؤر ہاؤس میں 70میگاواٹ بجلی موجود ہے۔اس کے باوجود ضلع بھر میں غیر اعلانیہ دو سے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل فہم عمل ہے۔نیازی اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا دراصل یہ عمل چترالی عوام کو مسلم لیگ(ن) اور قائد محترم نواز شریف سے دل شکستہ کرنے کی مذموم سازش کا حصہ ہے۔اُنہوں نے کہا ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سازش کے پیچھے کوئی نادیدہ ہاتھ کارفرماہے۔اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،وزیرپانی وبجلی عابد شیر علی، پاؤر ڈویژن کے وزیر سردار اویس احمدلغاری اور چیئرمین واپڈا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں توجہ دلاؤ تحریک پیش کریں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










