برنس (رپورٹ اقرارالدین خسرو)
چترالی کے معروف کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت، پیپلز پارٹی چترال کے اہم رہنما انجینئر فضل ربی جان نے برنس کے مقام پر نوجوانوں اور علاقے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف بہتر رہنمائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی کیلیے محنت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا میری سیاست سے وابستگی سب سے پہلے برنس کے ایک اجتماع میں مولانا عبد الرحیم چترالی کی تقریر سے متاثر ہوکے اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت سے ہوئی۔
اسلامی جمعیت طلبہ میں ایک اسلامی سوچ اور نظریے کے تحت ہماری تربیت ہوئی، آج بھی اسلامی نظریہ اور خدمت انسانیت پہ یقین رکھتا ہوں۔ جماعت اسلامی کی اپنی نظریات کے خلاف کچھ غلط فیصلوں کیوجہ سے ان سے الگ ہونا پڑا۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ بھی چترال دوستی کیوجہ سے کیا۔ پیپلز پارٹی ایک ملک گیر جماعت ہے اور چترال کیلیے پیپلز پارٹی کی خدمات سب سے زیادہ ہیں۔ میں ذاتی طور پہ عوام کی وہ خدمت نہیں کرسکتا جو سیاسی پلیٹ فارم سے ممکن ہے۔ میں سیاست عوام کی خدمت کیلیے کرتا ہوں۔ ورنہ میرے پاس اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا سب کچھ ہے۔
انجینئر فضل ربی جان اس موقعے پر کرکٹ میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ یہ میچ برنس کرکٹ گراؤنڈ میں دو مقامی ٹیموں اترش کرکٹ ٹیم اور ڈوکدور کرکٹ کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں ڈوکدور ٹیم نے اوترش ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اشتیاق امین پچپن رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی جبکہ مقصود علی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس موقع پر ناظم ویلج کونسل برنس ہیڈماسٹر ریٹائر سیف الدین اور پی پی پی سب ڈویژن چترال کے جنرل سیکرٹری عبدالصمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔ اور آخر میں انجینیئر فضل ربی جان نے کھلاڑیو میں انعامات تقسیم کی۔ اور اپنی طرف سے ٹورنامنٹ انتظامیہ، ونر اور رنر اپ ٹیمز کو نقد انعامات بھی دئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات