چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)چیئرمین ڈیڈک ممبرصوبائی اسمبلی چترال سلیم نے گذشتہ روزگرم چشمہ میں گورنمنٹ گرلزہائیرسکنڈری سکول کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے دس سالہ دوراقتدارمیں چترال کے اندرتعلیمی اداروں کاجال بچھایاہے۔خاص کربچیوں کیلئے زیادہ تعلیمی ادارے بنوائے جس کی ایک مثال گرلزہائیرسکنڈری سکول گرم چشمہ ہے۔اس سے پہلے پورے تحصیل لٹکوہ میں کوئی ہائیرسکنڈری سکول فارگرلزموجودنہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ جب تک ہمارے خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہونگے توبحیثیت قوم ہم ترقی نہیں کرپائیں گے۔آج کادورمقابلے کادورہے اس دورمیں جوبھی بچہ یابچی معیاری اوراعلیٰ تعلیم حاصل کریگا۔وہ آسانی سے بہتراورباوقارروزگارحاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔اسی روزایم پی اے سلیم خان نے گورنمنٹ بوائزہائیرسکنڈری سکول گرم چشمہ میں امتحانی حال کابھی افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے گورنمنٹ سکولوں میں این ٹی ایس کے ذریعے قابل وراعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کوبھرتی کرکے معیارکومزیدبہتربنایاہے۔لہذاوالدین کویہ پیغام دیناچاہتاہوں کہ وہ پرائیویٹ سکولوں میں اپنے وسائل کوضائع کرنے بجائے گورنمنٹ سکولوں میں اپنے بچوں کوداخل کروائیں اورحکومتی تعلیمی اداروں ہرپورابھروسہ کرکے وقت میں اپنے بچوں کومعیاری تعلیم دلوائیں۔انہوں نے اساتذہ پربھی زوردیکرکہاکہ پہلے اساتذہ اپنے بچوں کوگورنمنٹ سکولوں میں داخل کروائیں۔ان کودیکھ عام لوگ بھی اپن بچوں کوگورنمنٹ سکولوں میں لے کرآئیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چترال تاگرم چشمہ روڈکی کشادگی اورپختگی کیلئے فیڈول پی ایس ڈی پی میں تقریبادس ارب روپے منظورہوچکے ہیں جس کی ٹینڈرنگ کاعمل مکمل نہیں ہواہے۔لہذامذکورہ روڈکی تعمیرجنرل الیکشن 2018کے بعدشروع کردی جائیگی۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ اس سال عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی وفاق اورچاروں صوبوں میں اپنی حکومت بنائیگی۔انہوں نے چترال کے عوام پرزوردیکرکہاکہ چترال سے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں تاکہ ہم چترال کوایک ماڈل ضلع بناسکیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات