دروش(نمائندہ چترال میل) ہفت روزہ چترال پوسٹ اور آئیڈیل کلب درو ش کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پاکستان زندہ باد جشن بہاراں فٹ بال ٹورنمنٹ کا باقاعدہ ہو گیا۔ چترال سکاؤٹس 145ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل خرم نے بحیثیت مہمان خصوصی جشن بہاراں کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین قاری جمال عبدالناصر، ممبران تحصیل کونسل قصوراللہ قریشی، روئیدار احمد ساجد، ویلج کونسل ناظمین طارق عزیز، حاجی ناصرالدین، فضل الرحمن ایون،صلاح الدین طوفان، انجینئر بہرام سید، انجینئر ریاض کامل، سمیع اللہ ثمین، آفتاب عالم و دیگر عمائدین کے علاوہ چترال سے مختلف ٹیموں کے کھلاڑیاں بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے لیفٹیننٹ کرنل خرم نے ٹورنمنٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت مند سرگرمیاں معاشرے کے لئے نہایت ضروری ہیں اور نوجوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال سکاؤٹس ہمیشہ سے کھیلوں کی سر پرستی کرتی آئی اور ہمیشہ کیلئے اپنا تعاؤن فراہم کرے گی۔ کرنل خرم نے کہا کہ کرنل مراد اسٹیڈئم دروش کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کیاجا رہا ہے۔ اس موقع پر آئیڈیل کلب کے سرپرست حاجی شاد محمد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
ٹورنمنٹ کے پہلے روز فٹ بال کے پانچ میچز کھیلے گئے جسمیں ہیلو برادز لنگہ دروش، چمرکن اے، گرومیل فٹبال کلب، ہیڈ کوارٹر جغور اور چمرکن ایف سی نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر لی۔اس ٹورنمنٹ میں ضلع بھر سے فٹ بال کی 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





