ریسکیو 1122چترال میں اپنی قیام کے بعد پہلی مرتبہ عوامی آگہی مہم شروع کر دی

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) ریسکیو 1122چترال میں اپنی قیام کے بعد پہلی مرتبہ عوامی آگہی مہم شروع کر دی ہے۔اس سلسلے میں ریسکیو1122نے جمعرات کے رو زعوامی آگہی ریلی نکالی۔ جس کی قیادت ریسکیو 1122چترال کے پروگرام آفیسر امجد کر رہے تھے۔ ریلی میں ریسکیو 1122کے ایمبولینس،آگ بجھانے والی گاڑیاں شریک تھیں۔ ریلی میں شرکت کرنے والی گاڑیاں سائیرن بجاتے ہوئے بروز،چمرکون،جوغور،چترال بازار،بلچ اور سنگور کے علاقوں سے گزرا۔ ریلی کے انعقاد کا مقصد چترال میں ریسکیو1122کے قیام کسی بھی ایمر جنسی اور قدرتی آفات کے مواقع پر عوام کو مفت سہولیات فراہم کرنے کا پیغام عوام تک پہنچانا تھا۔ریسکیو1122چترال کے پروگرام آفیسر امجد نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے ادارے کے تربیت یافتہ اہل کا رکسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ہر دم تیار رہتے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ ایسے مواقع پر چترل میں ہمارے ادارے سے بھر پور مفت استفادہ حاصل کریں۔ عوامی حلقوں نے چترال میں ریسکیو1122کے قیام اور اُن کی قلیل مدت میں بھر پور عوامی خدمت کو خراج تحسین پیش کی ہیں۔