چترال ٹاسک فورس کی طرف سے ارسون میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)ہفتہ21اپریل کو چترال ٹاسک فورس کی طرف سے چترال کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقے ارسون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس کے ڈاکٹرز اور سول ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو ٹاسک فورس کی طرف سے مفت دوائیاں بھی دیے گئے۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے ارسون میں فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور ارسون کے 70سے زائد غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکیجز تقسیم کیے اور بچوں میں مٹھائی کے پیکٹ بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر 44فرنٹیرفورس رجمنٹ کی طرف سے لگائے گئے پھلوں کے باغ کا بھی افتتاح کیا۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی۔عمائدین نے علاقے کو درپیش مسائل سے کمانڈنٹ کو آگاہ کیا جس پر کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے علاقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کی ارسون کے عوام کے ساتھ اس ہمدردانہ اقدام پر ارسون کے عوام نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔