چترال (نما یندہ چترال میل) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں منظور شدہ ایک قرارداد میں کہا گیا کہ ضلع چترال میں صوبائی حکومت کی طرف سے یورپی یونین کے مالی معاونت سے شروع کردہ سی ڈی ایل ڈی CDLD پروگرام نہایت خوش اسلوبی سے کام کررہی ہے جس سے یہاں کے غریب عوام کو بلا تفریق فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اب یہ معلوم ہورہا ہے کہ عوامی فائدے کے اس بڑے منصوبے کی سوشل موبلائزیشن کے لئے AKRSPجیسے متنازعہ ادارہ سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے جوکہ نہایت نامناسب عمل ہے اور دانستہ طور پر عوام الناس کو اسے بڑے اوراہم منصوبے سے دور رکھنے کی کوشش ہے۔ سی ڈی ایل ڈی میں کسی بھی متنازعہ ادارے کی شمولیت سے اس پروگرام کی افادیت بری طرح متاثر ہوگی اور اس کا نقصان یہاں کے غریب عوام کو ہوگاکیونکہ چترال کی اکثریتی آبادی کسی بھی متنازعہ ادارے کے سرگرمیوں میں شامل ہونے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، نیز متنازعہ اداروں کی شمولیت سے مقامی سطح پر بھی تنازعات پیدا ہونے کا احتمال ہے۔ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ سی ڈی ایل ڈی کے سوشل موبلائزیشن میں کسی بھی متنازعہ ادارے کو ہر گز شامل نہ کیا جائے تاکہ اس سے ضلع چترال کے عوام بلاتفریق استفادہ حاصل کر سکیں۔ جمعیت کے ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت کے زیر اہتمام ضلع کے مختلف علاقوں میں غلبہ اسلام کانفرنس منعقد کرائے جائینگے اور اسمیں کارکنان بھرپور انداز میں شرکت کرینگے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





