پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں منعقدہ بیسک انٹیلیجنس کورس 35۔میں کل 47۔افسران اوراہلکارکامیاب قرار پائے

Print Friendly, PDF & Email

ایبٹ آباد(نما یندہ چترال میل)پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں منعقدہ بیسک انٹیلیجنس کورس 35۔میں کل 47۔افسران اوراہلکارکامیاب قرار پائے گئے۔تمام امیدواروں کے اوریجنل سرٹیفیکیٹ تقسیم اسناد کی تقریب کے دوران جاری کئے گئے ہیں جبکہ متعلقہ کورسز کے نتائج ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ٹریننگ) سی پی او کو بھیجوا دیئے گئے ہیں۔ اس امر کااعلان ڈائریکٹر پولیس سکول آف انٹیلیجنس پولیس لائنز ایبٹ آباد کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔