چترال (نما یندہ چترال میل)فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام چترال کے مقامی ہوٹل میں ہائی اچیورز ایورڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال کے مختلف سکولوں میں پڑھنے والے یتیم طلبہ و طالبات میں مختلف انعامات تقسیم کئے گئے۔ ہیلپنگ ہینڈ چترال شہر میں آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت 200 یتیم طلباء و طالبات کی کفالت کر رہی ہے جن میں سے مختلف مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 15 طلبہ و طالبات کے لئے ہائی اچیور ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والی خواتین میں نقد انعامات اور سلائی مشینیں تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود غزنوی تھے۔ ان کے علاوہ سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ، ریجنل منیجر ہیلپنگ ہینڈ حافظ امین اللہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد شجاع الحق بیگ، صدر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک وجیہ الدین اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امیر نواز بھی موجود تھے۔ مقررین نے ہیلپنگ ہینڈ کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیااور ڈونرز حضرات کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے اختتام پر اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ انعامات میں میں سائیکل، ٹیبلیٹ، سپورٹس کٹ اور دیگر انعامات شامل تھے۔
ان کے علاوہ ہیلپنگ ہینڈ کے تحت چلنے والے سکل ڈویلپمنٹ سنٹر چترال کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والی خواتین میں نقد انعامات اور سلائی مشینیں تقسیم کئے گئے۔ سنٹر کی پرنسپل سسٹر نسرین نے مہمانوں کو تخائف پیش کی۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





