چترال ( نمائندہ چترال میل )فیسٹیول کا افتتاح بارہ اپریل کو کیا۔ چترال سے تعلق رکھنے والے مشہور شاعروں اور لوک فنکار ’عبدالغنی خان المعروف دُول ماما اور میر ولی خان المعروف کوراغ و مشٹیر‘ نے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے۔ جنہوں نے قاقلشٹ کے بڑے پیمانے پر انعقاد اور انتظامات سے آگاہ کیا۔
ثقافتی رنگوں سے مزین حسین وادی چترال میں ’’ جشن قاقلشٹ‘‘ کا انعقاددوسرے دن کے کھیل جاری۔
کھیلوں میں پولو، فٹبال، کرکٹ، والی بال، رسہ کشی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایڈو نچر ٹورزم کے فروغ کے لیے پہلی مرتبہ راک کلایمبنگ، سکیٹ شوٹنگ پیرا گلا ہیڈنگ شامل۔
ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کے بڑے پیمانے پر انعقاد کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے، اس ضمن میں خصوصاً سیاحوں اور دیگر شرکاء کے لیے پانی، رہائش کے ساتھ دیگر خصوصٰی انتظامات کیے گئے ہیں
ملکی تاریخ میں پہلی بار فیسٹیول میں شرکت کرنے والے سیاحوں کے لیے 14 اپریل کی رات کو فری کیمپنگ (رہائش) کے ساتھ لیے پیرا گلائیڈنگ، ریپرنگ، راک لائننگ، اسٹریکنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ چترال میں سیاحت کے سلسلے کا دوبارہ سے آغاز ہوسکے۔
فیسٹول میں کلچر نائٹ، بون فائر، فائر ورکس جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار فلڈ لائٹس میں پولو کھیلا جائے گا، اس کے علاوہ ہاکی، فٹبال اور کرکٹ کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔
قاقلشٹ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں شرکاء کے لیے چترال کے خصوصی کھانے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جن میں اخروٹ کی روٹی، چاول کی چٹنی و دیگر شامل ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف نبرآزما پاکستانی قوم نے فیسٹیول کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف نبرآزما پاکستانی قوم نے فیسٹیول کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں