چترال(محمدرحیم بیگ سے) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کا ایک تعارفی پروگرام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر عبدالطیف کررہے تھے جبکہ شہزادہ امان الرحمان سینئر نائب صدر مہمان حصوصی تھے۔ تعارفی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کی چار سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کام ان چار سالوں میں ہوئے ہیں پچھلے ستر سالوں میں بھی نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں گیارہ عدد آر سی سی پل تعمیر کئے گئے اور ایک مکمل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مقررین نے کہا کہ پہلے لوگ سفارش یا رشوت پر بھرتی ہوا کرتے تھے ابھی این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر بھرتی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک بھی منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باوجود چترال میں مثالی ترقیاتی کام ہوئے۔ کنونشن میں بعض رہنماؤں نے پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلےٰ پرویز خٹک نے علیحد ہ ضلع کا اعلان کیا تھا مگر ابھی تک اس کا نوٹیفیکیشن نہیں آیا اس طرح صوبائی اسمبلی کی ایک نشست بھی حتم کی گئی۔ جس کی وجہ سے چترال کو بہت نقصان پہنچا ہے، پارٹی کی ضلعی قیادت آپس میں ایک دوسرے کے ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں۔ پارٹی کے سینیر نائب صدر شہزادہ امان الرحمان نے عمران خان کے منشور کی پیروی کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر تمام کارکنوں سے مشاورت کی کہ اگلے انتحابات میں اگر وہ ان کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں تو وہ ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کریں گے۔ بصورت دیگر وہ اپنا فیصلہ تبدیل کریں گے، جس پر تمام شرکاء نے ان کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس پر زور دیا کہ وہ ضرور ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرے کیونکہ عوام کو اُن جیسے دیانت دار اور محلص لیڈر کی ضرورت ہے جس کاکوئی ذاتی مفاد یا لالچ نہیں ہے۔ تعارفی اجلاس میں مقررین نے صوبائی قیادت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی فرقے کالاش کیلئے صوبائی اسمبلی میں خصوصی نشست محتص کی جائے تاکہ کالاش جو چترال میں سب سے بڑا اقلیتی قبیلہ ہے۔ اُس کو نمایندگی ملے۔ اور قائد تحریک انصاف جس نے پہلے بھی اس قبیلے کو نمایندگی دینے میں دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔ وہ رو بہ عمل ہو سکے۔ اپنے صدارتی خطبہ میں ضلعی صدر عبد الطیف نے کارکنوں کو امید دلادی کہ وہ مایوس نہ ہو ں اور آنے والے انتحابات میں پاکستان تحریک انصاف سویپ کرے گی۔ کیونکہ جتنے ترقیاتی کام ان کے پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ تعارفی پروگرام سے فخر اعظم، ضیا ع الرحمان، ثمین جان، غلا م مصطفےٰ ایڈوکیٹ، نابیگ شراکٹ کالاش ایڈوکیٹ، سلطان محمد، شربت خان، مس صوبیہ پروین، فضل الدین، آفتاب ایم طاہر، یحٰی خان، عبد الولی ایڈوکیٹ، شاہد خان، عبد الصبور، منظور قادر، ذوالفقار علی، نذیر احمد، رضی الدین، شہزادہ امان الرحمان اور عبدالطیف نے اظہار خیال کیا۔ تعارفی نشست میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی جن کو بعد میں شہزادہ امان الرحمان نے ظہرانہ بھی دیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات