چترال (نمائندہ چترال میل) آج مورخہ ۱۱ اپریل ۲۰۱۸بروز جمعرات کو چترال میں کھوار زبان و ادب کی نمائندہ سات ادبی و ثقافتی تنظیمات کے نمائندوں کا ایک ہنگامی اجلاس مئیر آفس واقع گولدور چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں درج ذیل تنظیمات کے ذمہ داران نے شرکت کی:
1. انجمن ترقی کھوار
2. کھوار قلم قبیلہ چترال
3. کھوار اہلِ قلم چترال
4. مئیر تنظیم چترال
5. نان دوشی سکول چترال
6. چترال یوتھ کلب چترال
7. سہارا چترال
اجلاس کا ایجنڈا ”جشنِ قاقلشٹ کے موقع پر ادبی اور ثقافتی پروگرامات کے سلسلے میں چترال کی نمائندہ ادبی اور ثقافتی تنظیمات، فنکاروں اور شخصیات کو نظر انداز کرکے ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کو ایک غیر نمائندہ فرد کے حوالے کرنے کا ضلعی انتظامیہ کافیصلہ” تھا۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، کیونکہ جشنِ قاقلشٹ مقامی اہمیت کا حامل فیسٹول ہے جس میں مقامی لوک ادب و ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ فنکاروں اور شعراء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ بدقسمتی سے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت اس سال چترال کی ادبی اور ثقافتی تنظیموں کو بائی پاس کرکے ساری سرگرمیاں ایک غیرنمائندہ فرد کی نگرانی میں کرارہی ہیں، حالانکہ وہ فرد نہ ہی چترال کی کھو ثقافت کا نمائندہ ہے اور نہ ہی کسی مقامی تنظیم سے اس کا تعلق ہے۔
چترال کی ان ادبی تنظیموں اور ان کی سرگرمیوں سے ضلعی انتظامیہ بخوبی واقف ہونے کے باوجود ان کو نظر انداز کرکے سنگین غلطی کا مرتکب ہوچکی ہے۔
لہذا تمام ادبی و ثقافتی تنظیمات جشن قاقلشٹ کا مکمل بائیکاٹ کرتی ہیں اور جملہ ممبراں اور فنکاروں کو بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ جشن قاقلشٹ کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کرنے سے پرہیز کریں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی اس سلسلے میں تمام تنظیمات کا ایک مشترکہ اجلاس بلا کر مستقبل کے لیے کوئی لائحہ عمل ترتیب کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جشن قاقلشٹ کا باقاعدہ انعقاد سال ۲۰۰۵ سے مقامی سوسائٹیز اور تنظیمات کے زیر نگرانی ہوتا رہا ہے جس کا مقصد لوک کھیلوں اور کھو ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ گزشتہ تین یا چار سالوں سے اس فیسٹول کا انعقاد ضلعی انتظامیہ اور حکومت کرا رہی ہیں، اور اس طرح کی بیقاعدگی سے اس جشن کی روح ہی بگڑ جاتی ہے۔
جشنِ قاقلشٹ کے اس تاریخی تناظر میں امسال کے جشن میں مقامی فنکاروں اور تنظیمات کو نظرانداز کرنا سراسر زیادتی ہے۔
اجلاس میں اِن تنظیموں کے مندرجہ ذیل عہدیداروں/نمائندوں نے شرکت کی:
1. محمّد کوثر ایڈوکیٹ (چئیرمین کھوار اہلِ قلم چترال)
2. فضل الرّحمان شاہد (سینئر نائب صدر کھوار قلم قبیلہ)
3. فرید احمد رضا (صدر مئیر MIER چترال)
4. ظہور الحق دانش (مرکزی جنرل سکریٹری انجمن ترقی کھوار چترال)
5. محمّد نواز رفیع (صدر انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال، نمائندہ سہارا تنظیم)
6. عطاء حسین اطہر (جنرل سکریٹری مئیر)
7. عطاء الدین عطا (صدر کھوار اہلِ قلم چترال)
8. انصار نعمانی (سرپرست نان دوشی سکول چترال)
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات