معروف چینی سرمایہ کاروں کا ایک وفد ڈینگ شی پان کی سربراہی میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ سے ان کے دفترمیں ملاقات، ہائیڈرو پاؤر اور منرل کے سیکٹروں میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)معروف چینی سرمایہ کاروں کا ایک وفد ڈینگ شی پان کی سربراہی میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ سے ان کے دفترمیں ملاقات کی جس میں ضلعے میں ہائیڈرو پاؤر اور منرل کے سیکٹروں میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں نے چترال ہائیڈرو پاؤر کو ترقی دے کر پن بجلی پیدا کرنے اور منرل کی ایکسپلوریشن میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ضلع ناظم نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ضلعی حکومت ان شعبوں میں سرمایہ کاری حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں ہرممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے تاکہ قدرت کی طرف سے ودیعت کی گئی یہ قدرتی وسائل علاقے سے پسماندگی کا خاتمہ اور غربت میں کمی لانے پر صرف کئے جاسکیں۔ اس موقع پر ان سیکٹروں میں انوسٹمنٹ کے حوالے کئی تکنیکی امور بھی زیر غور آئے۔