چترال (نمائندہ چترال میل) اسلامی جمعیت طلبہ ضلع چترال کے ناظم اقبال الدین نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جشن کا غ لشٹ میں طلبہ کو بھر پور شرکت کاموقع دیاجائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہارکرتے ہوئے طلبہ برادری کی خدمت کرسکیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جشن کاغ لشٹ میں ہر طبقے کے لئے اسٹال لگانے کے لئے جگہ الاٹ کرتے ہوئے انہیں ضروری سہولیات بہم پہنچائے جاتے ہیں لیکن ابھی تک طلبہ برادری کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ یوتھ فیسٹول میں طلبہ کو سہولیات سے محروم رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جشن کاغ لشٹ میں شرکت کرنے والوں کی 70فیصد سے ذیادہ طلبہ برادری کی ہوتی ہے جن کو اگر مخصوص اسٹال الاٹ کرتے ہوئے بنیادی سہولیات بھی فراہم کئے جائیں تووہ فیسٹول میں مزید رنگ بھر کر اس کی رنگینیوں کو دوبالا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ضلع ناظم، ڈی سی، تحصیل ناظم مستوج اور اے سی مستوج سمیت جشن کاغ لشٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ برادری کے اس جائز مسئلے کو حل کرکے ان کے درمیان پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





