چترال (محکم الدین ) ایون کے عوامی حلقوں نے چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک کو اُن کی شاندار خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایورڈ برائے حسن کارکردگی “تمغۂ امتیاز ” وصول کرنے پر اُن کو مبارکباد دی ہے۔ ایون کے معروف سماجی اور سیاسی شخصیت جندولہ خان، صوبیدار میجر (ر) محمد ظفر ،عتیق احمد، بہادر علی ، سید احمد بمبوریت اور بڑی تعداد میں دیگر لوگوں نے اپنے اخباری بیانات میں اسے چترال اور خصوصا یونین کونسل ایون کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز قرارد یا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ حکومت کو شہزادہ مسعود الملک کی طویل عرصے سے صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں پر بہت پہلے یہ اعزاز ملنا چاہیے تھا۔ لیکن دیر آید درست آید کے مصداق مملکت پاکستان کی طرف سے ملنے والا یہ صدارتی ایورڈ اب بھی علاقے کے لوگوں کیلئے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ شہزادہ مسعود نے اپنی زندگی کے قیمتی ماہ و سالوں کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کیا۔ اور حکومت کے شانہ بشانہ صوبے کے تمام عوام کی بے لوث خدمت کی۔ اور خود کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی دنیا میں اپنے وژن کے ذریعے سماجی خدمات اور کمیو نٹی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے رول ماڈل کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ شہزادہ مسعود اس سے قبل بھی انٹر نیشنل سطح پر کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور انرجی ڈویلپمنٹ میں شاندار کارکردگی کی بنا پر بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ تاہم مملکت پاکستان کے صدر کی طرف سے حالیہ ایوارڈ سونے پر سہاگہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ مقامی عمائدین نے اس توقع کا اظہار کیا۔ کہ شہزادہ موصوف اپنی عوامی خدمات جاری رکھتے ہوئے چترال کی پسماندگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ شہزادہ مسعودالملک کو ملنے والا یہ ایوارڈ پورے چترال کا ایورڈ ہے۔ اور اس ایوارڈ سے چترال کے لوگوں کی صلاحیتوں کو ملکی اور عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات