چترال(نمائندہ چترال میل) چترال تاجر دوست اتحاد کے نامزد اُمیدوار برائے صدارت بشیر حسین آزاد نے ضلعی حکومت کی طرف سے چترال بازار میں ون وے اور نوگو ایریاز قائم کرنے کے بعدایک اخباری بیان میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال بازار کے بہت سارے حصے لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں۔مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔دور دراز سے تھوک اور پرچون سودا کے لئے بازار آنے والوں کو تکلیف اور اذیت ملتی ہے۔تاجر دوست اتحاد نے واضح کیا ہے کہ سابقہ ٹریفک سسٹم میں کسی کو تکلیف نہیں تھی۔موجودہ انتظام سے کسی کو فائدہ نہیں ہوا۔نیز ضلعی حکومت نے چترال بازار میں ایم کیو ایم طرز کے نوگوایریاز قائم کرتے وقت تجار برادری اور عوامی نمائندوں کواعتماد میں نہیں لیا۔اس لئے دانش مندی کا تقاضا یہ ہے کہ عوامی نمائندوں اور تجار برادری کا نمائندہ اجلاس بلاکر مشاورت کے ذریعے نوگو ایریاز کو ختم کیا جائے۔بصورت دیگر تاجر دوست اتحاد وعدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





