چترال(نمائندہ چترال میل)گورنمنٹ کنٹریکٹر ناصر احمد خان نے چترال پریس کلب میں میڈیا کے نمائندہ گان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سینیٹ کے انتخابات میں کامیاب اسمبلی اراکین کوتہہ دل سے مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران نے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے پچھلے سینٹ کے انتخابات کی طرح کرپٹ ٹولے کو دوبارہ آنے کا موقع نہیں دیا۔اُنہوں نے کہا کہ سابقہ دور کے سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے اپنے فنڈز کو اپنے بھائی زرنصیب خان ودیگر کے ذریعے میری تعمیراتی فرم پر مجھ سے منسوب میرے ہی جعلی دستخطوں سے محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی بٹ خیلہ کے افسران کے ساتھ ساز باز کرکے کروڑوں روپے ٹینڈر لیے اور کرپشن کی انتہا کردی۔اس بار بھی جے یو آئی نے مولانا گل نصیب خان کودوبارہ سینیٹ کا ٹکٹ دیا جوکہ ہر گز اُس کے لئے اہل نہیں تھا اور اُس کی اہلیت بھی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا جاچکا تھا۔ناصر احمد خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں جمعیت علماء اسلام کا مخالف نہیں بلکہ صرف اور صرف گل نصیب خان اور اُسکے کرپشن کا مخالف ہوں۔اُنہوں نے کہاکہ جے یو آئی ایک اسلامی پارٹی ہے اور ایسی پارٹی کے سربراہ بھی نیک پارسا لوگ ہونے چاہیں اور یہ بات سینیٹ کے لئے بھی قابل ستائش ہے کہ گل نصیب خان جیسے لوگوں سے نجات ملے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





