چترال(نمائندہ چترال میل)جمعیت طلبا اسلام ضلع چترال کے زیر اہتمام ٹاون ہال چترال میں یوتھ کنونشن منعقد ہوا۔کنونشن 28فروری کو پشاور میں یوتھ کنونشن کے تیاری کے حوالے سے تھا۔کنونشن سے جمعیت علماء اسلام چترال کے جنرل سیکرٹری کنوئینر ضلع اسمبلی مولانا عبدالشکور،نائب امیر جے یو آئی چترال مولانا حسین احمد اورچترال کے مشہور عالم الدین مولانا حبیب اللہ نے خطاب کیا۔جبکہ صوبیدار میجر(ر) عبدالصمد،تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس بھی پروگرام میں شریک تھے۔مقررین نے کہا آج کے دور میں کفریہ اور سکولرطبقہ نوجوان کو عقائد اور نظریے کے لحاظ سے کمزور،جسمانی لحاظ سے معاشرے کا ایک بے کار فرد پیدا کرنے کے لیے اپنے تمام تروسائل استعمال کرکے بے راہ روی پر ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔خصوصاًعصری اداروں اور دینی اداروں کے نوجوانوں میں فکری اور نظریاتی تفریق پیدا کرنے کی حتی المقدور کوشش کررہے ہیں لہذا ان حالات میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے آپ کو اسلام کے مکمل رنگ میں رنگنے کی کوشش کریں۔اسلام کو کامل مکمل دین سمجھ کر باطل قوتوں اور سکولر طبقوں کے سازشوں کے سامنے بند باندھے۔آپس میں ایک دوسرے کے لئے عزت واحترام کا جذبہ پیدا کرکے معاشرتی بُرائیوں کو ختم کرنے کا معصمم ارادہ کریں۔اُنہوں نے کہا کہ28فروری کے کنونشن میں بھرپور اندازمیں اجتماعی شکل میں شرکت کرینگے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات