کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معینالدین نے اپر چترال کے علاقہ لاسپور کا دور ہ۔ غریب اور مستحق افراد میں پیکج تقسیم کئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معینالدین نے اپر چترال کے علاقہ لاسپور کا دورہکیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے لاسپور اور رامان گاؤں میں غریب اور مستحق افراد میں راشن پیکجز، خیمے، گھریلو سامان،نقد رقوم اور سکول کے بچوں میں سٹیشنری کے سامان تقسیم کئے۔ کمانڈر ٹاسک فورس نے کرنل معین الدین علاقے عمائدین سے بھی ملے۔ اور درپیش مسائل سنے۔ انہوں نے پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے علاقے کے لوگوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، اور مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاقے کے عمائدین نے کمانڈر ٹاسک فورس کے دورہ لاسپور اور مسائل سننے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ہمیں اپنے پاک فوج اور چترال سکاؤٹس پر فخر ہے۔