چترال(نمائندہ چترال میل) معروف سماجی اور سیاسی کارکن صوبیدار (ر) امیر اللہ نے ایک اخباری بیان میں اس بات پر شدید حیرت اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ گولین بجلی گھر کو لے کر تمام سیاسی شخصیات اپنی سیاست چمکانے میں لگی ہوئے ہیں مگر گرم چشمہ کے پرامن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین ووٹ لینے تو گرم چشمہ آتے ہیں مگر گرم چشمہ کے عوام کو بجلی دینے کے لئے کسی بھی پلیٹ فارم پر بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ایم این اے کس منہ سے گرم چشمہ کے باشعورعوام سے دوبارہ ووٹ مانگنے آئیں گے۔ کیا وہ گرم چشمہ کے عوام کے سوالوں کا جواب دے سکتے ہیں۔ایم این اے دروش کو بجلی دینے کے لئے جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کررہے ہیں اور اپر کے عوام کو بجلی دینے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں پھر ان کو گرم چشمہ کے عوام یاد کیوں نہیں آتے۔ انہوں نے اپنے بیان میں لوئر چترال کے ایم پی اے سلیم خان کو سب سے زیادہ اس بات کا ذمہ دار ٹھہرایا کہ وہ گرم چشمہ کو بجلی نہ ملنے کے اصل ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار حسین اپنے علاقے کے لئے ہر دوسرے روز پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ علاقے کے عوام کو گولین سے بجلی فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوششوں میں لگے ہوئے ہیں بلکہ سلیم خان کو بھی اپنے ساتھ پریس کانفرنس میں بیٹھا کر ان سے اپر چترال کی حمایت میں بیان دلوا رہے ہیں۔ کبھی سلیم خان گرم چشمہ جہاں وہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں اس کے لئے کیوں نہیں بولتے۔ انہوں نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ سلیم خان خود گرم چشمہ کے باشندے اور گرم چشمہ ان کا حلقہ ہونے کے باوجود خاموش ہیں اس سے علاقے کے عوام شدید مایوس ہیں۔ سلیم خان نے پورے دورانیے اور بجلی گھر کے لئے مختلف لوگوں کے ساتھ مل کر گرم چشمہ کے علاوہ تمام علاقوں کے لئے کوششوں میں لگے ہوئے ہیں مگر ابھی تک اپنے ابائی حلقے کے لئے ایک لفظ بولنے کو روادار نہیں ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گولین سے گرم چشمہ کو بجلی نہیں دی گئی تو علاقے کے عوام شدید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔جس کی ذمہ داری ایم این اے افتخارالدین اور ایم پی اے سلیم خان پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات