تیمر گرہ (نمائندہ چترال میل)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ ایم ایم اے سیکولر اور لبرل پارٹیوں کا راستہ روکنے کیلئے عمل میں آیا ہے کیونکہ ان پارٹیوں نے قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کررکھا ہے،ان پارٹیوں نے قوم کو جمہوریت کے نام پر دھوکہ دیا اور70سال تک بدترین شخصی آمریت مسلط رکھی۔ان جماعتوں نے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کیا اور غربت اور مہنگائی کی چکی میں پیسا۔ان دھوکہ بازوں اور امریکہ آلہ کاروں نے کشمیر کی آزادی کیلئے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے ہمیشہ قوم کو سبز باغ دکھا کر لوٹ مار کی اور اپنے بنگلوں اور بنک اکاؤنٹس میں اضافہ کیا۔جماعت اسلامی تمام دینی جماعتوں کو ساتھ لیکر ان لوگوں کا مقابلہ کرے گی۔دینی مدارس کے لاکھوں طلبہ ایم ایم اے کا ہراول دستہ ہونگے اور 2018کے انتخابات کو چوروں اور لٹیروں کیلئے یوم حساب بنادیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگڑاریسٹ ہاؤس میں جمعیت طلبہ عربیہ کی تحفظ مدارس و سالمیت پاکستان کانفرنس سے خطاب اورر تیمرگڑا ہسپتال میں تین نئے وارڈز کے افتتا ح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ مولانا عبید الرحمن مدنی نے بھی خطاب کیا۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عوام کی پریشانیوں کے اصل مجرم وہ حکمران ہیں جنہوں نے قومی امانتوں کو لوٹ کر اپنے بنگلوں اور کارخانوں میں اضافہ کیا۔پاکستانی بیرون ملک مزدوری کرکے کرکے اپنے خون پسینے کی کمائی پاکستان بھیجتے ہیں اور یہاں بیٹھا کرپٹ ٹولہ قومی دولت کو لوٹ کربیرونی بنکوں میں منتقل کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ،لندن،دبئی میں چھپائی گئی پانچ سو ارب ڈالر کی دولت پاکستان کے غریب عوام کی ہے،حکمرانوں سے یہ دولت واپس لینا احتساب کے اداروں اور سپریم کورٹ کی یہ ذمہ داری ہے۔میں سپریم کورٹ سے ایک بار پھر استدعا کرتا ہوں کہ پانامہ لیکس میں ملوث دیگر چار سو چھتیس لوگوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔ان سب کا احتساب اور حساب کتا ب ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب عوام کو بتائیں کہ اتنے عرصہ تک انہوں نے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود کرپشن کے بڑے بڑے مگر مچھوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا،چھوٹی مچھلیوں کو پکڑنا کوئی معرکہ نہیں اصل کام بڑے ڈاکوؤں کی گرفتاری ہے جس میں اب تک نیب مکمل طور پر ناکام اور بے بس نظر آتا ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قوم چوروں کے ٹبر کی گرفتاری چاہتی ہے۔کراچی سے چترال تک ان لٹیروں کا ایک نیٹ ورک موجود ہے۔ان پر ہاتھ ڈالا اور پوچھا جائے کہ کیا تمھاری سیاست اور جمہوریت کا مقصد قوم کو غربت،جہالت اور بدامنی میں مبتلا رکھنا اور عوام پر مہنگائی بے روز گاری، بدامنی لوڈشیڈنگ مسلط رکھنا ہے۔ہمیں تمھاری یہ سیاست قبول نہیں ہے اور آئندہ تمھیں ایسی سیاست کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو دینی جماعتیں ابھی تک متحدہ مجلس عمل میں شامل نہیں ہیں ہم مسلسل ان سے رابطہ میں ہیں تاکہ الیکشن سے قبل ملک میں غلبہ اسلام کی جدوجہد کرنے والی تمام قوتوں کو متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر لا کر چوروں اور لٹیروں کا راستہ روکا جاسکے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنایا جاسکے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات