چترال (نمائندہ چترال میل) رکن صوبائی اسمبلی اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے ہمارے نمائندے سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ منگل کے روز چترال کے نمائندگان کے وفد نے اپر چترال کو وزیر اعظم کی چترال آمد سے پہلے بجلی دینے کے حوالے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعظم خان اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور سے میٹنگ کی۔ اور اپر چترال کے لوگوں کی بجلی کے سلسلے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدین، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، ایم پی ایز سلیم خان، سید سردار حسین اور بی بی فوزیہ شامل تھیں۔
انہوں نے کہا کہ 2015کے سیلاب کے بعد اپر چترال کے لوگ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اب جبکہ گولین بجلی گھر نے کام شروع کر دیا ہے۔ تو اپر چترال کے لوگوں کو مزید انتظار کی تکلیف میں نہ ڈالا جائے۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور یقین دلایا۔ کہ دو دنوں کے اندر اپر چترال کو بجلی مہیا کی جائے گی۔ اور فوری طور پر اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ وفد نے تمام پارٹیوں کی متفقہ لائحہ عمل اور قرارداد کے تحت چترال کی ایک صوبائی سیٹ کے خاتمے کے حوالے سے بھی چیف سیکرٹری کو چترال کے عوام کی تشویش اور پریشانیوں سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی تین فروری کو چترال کا متوقع دورہ کریں گے۔ جس میں وہ گولین ہائیڈل پراجیکٹ کا با قاعدہ افتتاح کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات