حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں چھ افسران کے تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں چھ افسران کے تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پراونشل سروسز اکیڈیمی خیبرپختونخوا سید عالمگیر شاہ (پی سی ایس، ایس جی، بی ایس 20-) کو تبدیل کرکے ان کی تعیناتی بحیثیت چیف ایگزیکٹیوفاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کردی گئی ہے جبکہ پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر منیر اعظم (پی اے ایس،بی ایس۔21) کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کردیا گیاہے جبکہ اسی طرح ای اینڈ اے کے افسر بکار خاص کیپٹن (ر) عثمان گل (پی اے ایس، بی ایس۔20) کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل پراونشل سروسز اکیڈیمی خیبرپختونخوا،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت محمد آصف (پی ایم ایس، بی ایس۔19)کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توانائی وبرقیات،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں مفت کتب کی فراہمی کے لئے صوبائی کوارڈینیٹر محمدقصیم خان کاکڑ (پی اے ایس،بی ایس۔18) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے ڈی ایم او،آئی ایم یو بشارت احمد(پی ایم ایس،بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری فاٹا سیکرٹریٹ اوراسسٹنٹ کمشنر بٹگرام سید مظہر علی شاہ(پی ایم ایس، بی ایس۔17) کوبحیثیت سیٹلمنٹ آفیسر چترال تعینات کردیاگیاہے۔اس امر اکااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔