چترال(نمائندہ چترال میل)تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گولین گول بجلی گھر کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ چترال کا دورہ کرینگے۔اور پولو گراونڈ چترال میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرینگے۔جبکہ شاہد خاقان عباسی بطور وزیراعظم گولین گول بجلی گھر سمیت مختلف پراجیکٹس کا افتتاح بھی کرینگے۔اس سلسلے میں چترال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن)کے لائر ونگ کے وکلاء نے منگل کے روز پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیں اور اُن کو چترال آنے کی دعوت دی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چترال میں ترقیاتی پراجیکٹس کا ذکر کیا جسمیں لواری ٹنل کا افتتاح سرفہرست ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آج مجھے معلوم ہوا ہے کہ چترال میں گولین گول بجلی کی فراہمی شروع ہوئی ہے۔جس کے لئے میں اہلیان چترال کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال کی تعمیر وترقی اُن کو سب سے عزیز تھا اورہے۔اُنہوں نے کہاچترال کو مزید ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے اُن کے ذہن میں بہت سارے منصوبے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ چترال کا دورہ اُن کی دلی خواہش ہے۔وفد میں نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال ساجد اللہ ایڈوکیٹ،محمد کوثر ایڈوکیٹ،خالد حسین تاج ایڈوکیٹ،محمد اجمل ایڈوکیٹ،قاضی فضل معبود ایڈوکیٹ وغیرہ شامل تھے۔
تازہ ترین
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی