بجلی کی آمد کی خوشی میں دیگ اور پی آئی اے چوک چترال میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے مٹھائی تقسیم کئے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) گولین ہائیڈل پاور سٹیشن اپریشنل ہو گیا۔ چترال شہر میں بجلی کی آمد پر جشن کا سماں، دیگ اور مٹھائیاں تقسیم خیر مقدمی جلسہ خوشی کا اظہار۔ چترال کے لوگوں کو گذشتہ بیس سالوں سے لوڈ شیڈنگ کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بالاخر روشن دن دیکھنے پڑے۔ اور گولین ہائیڈل سٹیشن کے 108میگاواٹ کی پہلی یونٹ نے کام کرنا شروع کر دیا۔ بدھ کے روز چیرمین واپڈا لفٹننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے نئے بجلی گھر اور سوچ یارڈ کا دورہ کیا۔ اور کامیاب جنریشن پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ اور کنسلٹننٹ ودیگر کومبارکباد دی اور کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے بجلی گھر کی اپنی صلاحیت کے مطابق پیدوار پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق چیرمین واپڈا نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے متوقع دورۂ چترال اور نئے بجلی گھر کے افتتاح کے حوالے سے بھی انتظامات کی تیاریوں کیلئے ہدایات دیں۔ درین اثنا چترال کڑوپ رشت اڈہ مالکان، بشیر احمد،ظاہر شاہ اور صدر ڈرائیور یونین قاضی محمد جلال الدین، نائب صدر الطاف محمد نے بجلی کی آمد کی خوشی میں دیگ اور پی آئی اے چوک چترال میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے مٹھائی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر سید احمد خان، نائب صدر صفت زرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چترال کے ساتھ جو بھی وعدہ کیا۔ اُسے پورا کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ لواری ٹنل کا میگا پراجیکٹ نواز شریف کی چترال کے ساتھ دلی محبت اور یہاں کے لوگوں کو مصائب و مشکلات سے نکالنے میں اُن کی بھر پور دلچسپی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ لواری ٹنل پر اربوں روپے خرچ کرکے چترال کیلئے کل موسمی راستہ دیا۔ اب گولین ہائیڈل کی بجلی پیداوار سے پورا ضلع چترال منور ہوگا۔ انہوں نے لواری ٹنل اور گولین ہائیڈل کے حوالے سے شہزادہ افتخار کی خدمات کی تعریف کی اور کہا۔ کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اعتماد کا ووٹ دے کر ان منصوبوں کی تعمیر کا راستہ ہموار کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے دو اہم منصوبے نواز شریف کے دور میں مکمل ہوئے۔ اب گیس پلانٹ کا منصوبہ اور چترال کے اندر سڑکوں کی تعمیر بھی نوازشریف کی حکومت ہی کرے گی۔ سید احمد نے کہا۔ کہ چترال میں سیلاب کے دوران وزیر اعظم نے نہ صرف خود چترال کا دورہ کیا۔ بلکہ دو ارب سے زیادہ رقم متاثرین میں تقسیم کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ نواز شریف نے چترالی عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ اور دل سے چترال کی خدمت کی۔ اب چترال کے لوگوں کو چاہیے۔ کہ وہ خد مت کی بنیاد پر الیکشن 2018میں نواز شریف کو ووٹ دیں۔ چترال کے عوام احسان فراموش نہیں ہیں۔ اور انشا اللہ وہ نواز شریف کو ووٹ دے کے رہیں گے۔